ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے

یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جارہاہے جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔

یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہوگی جہاں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام ہے۔ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا، قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں