پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و فرال تالپور کی زیرِ صدارت اجلاس

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت زرداری ہاوؤس کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں  سکھر ڈویژن سے منتخب پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئیں

اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھڑو، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، سید خورشید احمد شاہ، منظور وسان، ضیاء الحسن لنجار، سردار محمد بخش مہر اور  سردار خالد احمد لونڈ شریک

اجلاس میں نفیسہ شاہ، جاوید شاہ،  جام اکرام اللہ،  نعمان اسلام شیخ،  علی نواز خان مہر،  شیراز شوکت راجپر   اور دیگر  رہنما  بھی موجود تھے۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا کہ 4 اپریل کو سندھ سمیت ملک کے کونے کونے سے  جیالے قائدِ عوام شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدابخش میں جمع ہوں گے: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن قائدِ عوام شہید بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانا ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام کا مشن پاکستان کو  دنیا کے لیے ایک خوشحال و جمہوری رول ماڈل ملک بنانا ہے، جس کی خاطر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی۔

گڑھی خدابخش میں عوام کا سمندر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائدِ عوام کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کا تجدیدِ عہد کریں گے

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ  لاڑکانہ اور سکھر  ڈویژنز کی تنظیم اور منتخب ارکان اسمبلی ملک بھر سے آنے والے جیالوں کے لیے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میزبان ہوں گے۔

یقینی بنایا جائے کہ ملک بھر  سے آنے والے قافلوں  کو گڑھی خدابخش پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے: فریال تالپور کی ہدایت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں