کراچی:چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے صدر PPP ضلع کورنگی جانی میمن اور انفارمیشن سیکر یٹری ضلع کورنگی احمد رضا کے ہمراہ رات گئے یوسی 9 سیکٹر 48/E میں جاری سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا.
چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ مدرسہ القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے شکایت پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے نئی سیوریج لائن کی تنصیب کا کام شروع کرا دیا گیا۔کورنگی ٹاؤن کی عوام نے ہمیں خدمت کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور ٹی ایم سی کورنگی دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سفر اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے اور یہ ہی پارٹی ترقیاتی کام کراۓ گی اور کورنگی ٹاون کو ماڈل ٹاون بناۓ گی پیپلز پارٹی کے نمائندے دن رات عوام میں موجود ہیں اور پیپلز پارٹی کے نمائندے عوامی امنگو ں کے مطابق عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مصروف عمل ہیں
اس موقع پر صدر PPP ضلع کورنگی جانی میمن نے کہا کہ نعیم شیخ پیپلز پاررٹی کا جیالا چئیر مین ہے جو نہ رات دیکھتا ہے اور نہ دن صرف عوام کی کی خدمت میں مصروف عمل ہے تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو موقع پر موجود انفارمیشن سیکر یٹری و یوسی 8 کے چئیر مین احمد رضا نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور الحمدللہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
