گڈاپ ٹاؤن کا یوم شہادت حضرت علی پر انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی سربراہی میں یوم علی کی شہادت کے حوالے سے گڈاپ ٹاؤن آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یومِ علی کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہم ہوتی ہے تاکہ جلوسوں،مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات پر صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور دیگر امور کے کاموں پر بات چیت کی

سپرٹینڈنٹ ا نجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور AEE وسیم آرائیں کے مطابق یومِ علی کے موقع پر تمام جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر روشنی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے بتایا کہ یوم علی کی مناسبت سے صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا بندوست اضافی عملہ کے ساتھ زور و شور سے جاری وساری ہے

انچارج فیومیگیشن راحیل آرائیں کے سربراہی میں یومِ علی کے حوالے سے تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات اور گڈاپ ٹاؤن کے دیگر علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جارہاہے

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ یوم علی کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے تمام ڈیپارٹمنٹس بخوابی انداز میں اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں خاص طور پر(ایم اینڈ ای)،سینیٹیشن، (بی اینڈ آر) ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں

اس موقع پر ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائر یکٹرانفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر پارکس محمد افضل لغاری، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلا ل حنیف بلوچ، ڈپٹی ڈائر یکٹرسوشل ویلفیئر طاہر بلوچ، انچارج سینیٹیشن علی پلیجو، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں