کراچی: لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے خصوصی شرکت کی لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری،میونسپل کمشنر دریا خان پتافی افسران اور ملازمین اور دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج نے چیئرمین فراز حسیب اور تمام موجود لیاقت آباد ٹاؤن کے پینل اور دیگر کا افطار پارٹی منعقد کرنے کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت اباد ٹاؤن میں رہائشی عوام کے لیے روڈوں کی پیونکاری پیور سٹریٹ لائٹس صفائی ستھرائی سیوریج کے مسائل اور دیگر کو حل کرنے میں لیاقت آباد ٹاؤن اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے اپنا کردار بھرپور ادا کر رہا ہے،اور یہ جذبہ رمضان میں عوام کی خدمت کر کے پروردگار کی بہت سی نعمتوں کو پا لیتے ہیں اور پروردگار اس کا اجر دس گنا بڑھا دیتا ہے۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہاکہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے، نیکییاں کمانے کا مہینہ ہے، رمضان میں لوگوں کا جذبہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔سحری و افطار کے انتظام کریں، صدقہ و خیرات کریں اور بڑھ چڑھ کر خدمت خلق کے کام کریں۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنی اور اپنے پینل کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے بلدیاتی مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
