وزیراعظم نے غیر معیاری زرعی بیج بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرے گی

اجلاس سے خطاب میں  وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد  سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت تاکہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے، پی اے آر سی میں تحقیقاتی کام کو جلد فعال کرنے کی ہدایت بھی کردی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں