بلوچستان کے علاقے نوشکی دالبندین شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایف سی کے قافلے پرکالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سےکئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکےکے زخمیوں کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعےکوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کالعدم بی ایل اےکے دہشت گردوں نے ایف سی کانوائے پر بارودی دھماکا اور خود کش حملہ کیا۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی، ابتدائی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے نوشکی اسپتال منتقل کیاگیا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٓدہشت گردوں کوکہیں پناہ نہیں ملےگی، بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔دشمن عناصر سن لیں ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی۔
