رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈھر کی گاڑی پر حملہ،ڈرائیور اور محافظ جاں بحق

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا

ڈرائیور  اور  ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب نے اطلاع دی کہ کھینجو کے علاقے میں ان کی گاڑیوں پر نامعلوم  افراد  نے فائرنگ کی ہے اور  فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اطلاع  پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا،  فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں جام مہتاب کا ڈرائیور، ایک گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگھوٹکی میں ایم پی اے جام مہتاب کے قافلے پر فائرنگ کا لے لیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں