صوبائی محتسب سندھ کے زیر صدارت سماجی بہبود وچائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا اجلاس

کراچی: صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر صدارت محکمہ سماجی بہبود و چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری سماجی بہبود پرویز احمد سیہڑ، سیکریٹری صوبائی محتسب منصور عباس رضوی، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی معظم علی مری، ڈی جی صوبائی محتسب سندھ اختر حسین بگٹی، رجسٹرار مسعود عشرت و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری سماجی بہبود نے صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کو محکمے کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی محتسب سندھ نے بچوں سے متعلق شکایات کے قلیل اندراج پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے متعلق شکایات کے اندراج میں اضافے کے لیے عوامی آگہی مہم اور عوام میں اعتماد سازی جبکہ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین میں موجود سقم کو ترامیم کے ذریعے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے تمام اضلاع کے چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز و ریجنل ڈائریکٹرز صوبائی محتسب سندھ کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں