وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش ناکام بنادی،متعدد خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔

جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج  کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔

جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔6 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں