منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی وقار مہدی سے ملاقات

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں منگوپیر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے وقار مہدی کو ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص سیوریج سسٹم کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، صفائی ستھرائی، اور دیگر عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر عوامی خدمت کا مشن بھرپور انداز میں جاری ہے، اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔منگوپیر ٹاؤن میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، جنہیں جلد مکمل کر کے عوام کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے چیئرمین منگوپیر ٹاؤن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہر سطح پر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی قیادت اور متعلقہ ادارے عوامی مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

ملاقات میں سیاسی و سماجی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ چیئرمین منگوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے اور ٹاؤن کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔

یہ ملاقات منگوپیر ٹاؤن کی ترقی اور عوامی سہولیات میں بہتری کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی، اور جلد ہی جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں