کرپشن اور اقرباپروری معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: چئیرمین آباد

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے صدر مملکت کے قومی اسمبلی میں خطاب پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب میں حکومتی پالیسیز کی ترتیب کیلئے اتفاقِ رائے کی بات کی جو خوش آئیند ہے

جاری بیان میں محمد حسن بخشی نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہونے کیلئے ایک کٹھن اور طویل سفر طے کررہا ہے۔رئیل اسٹیٹ انڈسٹری، صنعتیں اور دیگر کاروباری شعبے اس وقت بحران کا شکار ہیں۔

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ حکومتِ وقت کو ٹیکس وصولی کے نظام پر نظرثانی اور مزید اصلاحات کی ضرورت ہے،حکومت اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ہم آہنگی قائم کرے اور لوگوں کوغیریقینی صورتحال سے نکالے،کیونکہ کرپشن اور اقرباپروری پاکستان میں معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں