صدر زرداری نے یکطرفہ فیصلے پرحکومت کو خبردار کردیا ہے:بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا  ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختوںخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اگر صوبائی حکومت کچھ نہیں کرتی تو وفاق کو کام کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے حوالے آج مشاورت کرے گی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اجلاس میں انکو یاد کیا، پاکستان کے سیاستدانوں کے لیے وہ ہمیشہ آئیڈیل رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدرزرداری نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر نے 8 ویں بار خطاب کیا اور تمام مسائل کو کور کیا، صدر زرداری نے خطاب میں عوام کے اصل مسائل پر بات کی۔

چیئرمین پاکستان پیلز پارٹی نے کہا کہ صدر زرداری نے حکومت کے یک طرفہ پالیسیوں پر بھی تبصرہ کیا، نئی کنال دریائے سندھ سے نکالنے کے حکومتی یک طرفہ فیصلے پر بات کی، انہیں وارن کیا، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں