اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِاعظم ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی
وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متنازع کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دئیے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نےمتنازع کینالوں، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق پی پی پی کے تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
