شہرمیں بے دردی سے لوگوں کو ڈمپر کچل رہے ہیں:گونر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر کراچی کو نظر لگ گئی ہے، شہر میں بے دردی سے لوگوں کو ڈمپر کچل رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی، گیس اوربجلی ناپید ہو چکی ہے۔اگر بل آرہے ہیں اور بجلی، گیس نہیں آرہی تو کیا آواز نہ اٹھائیں؟ اگر روزگار نہیں مل رہا، روڈ، راستے نہیں بن رہے تو کیا کریں۔

کامران ٹیسوری کامزید کہنا تھاکہ میں پیپلز پارٹی کے خلاف یا وزیر کے خلاف کوئی تنقید نہیں کر رہا، جب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں