پنجاب میں مزدوروں کو مقررماہانہ ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں ورکروں کو کم از کم37ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مشاورتی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے مریم نوازنے پنجاب میں مزدوروں کیلئے گھر بنانے کیلئے منصوبہ طلب کرتے ہوئے صوبے میں سماجی تحفظ کے ہسپتالوں کی ازسرنوبحالی کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ لاہوراور راولپنڈی، اسلام آباد میں مریم نواز بہبود مرکزبنیں گے جہاں سے مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں