حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائےگی

اور یہ خریداری کے وقت استعمال شدہ لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس (قومی بچت ڈائریکٹوریٹ) کی بچت اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جائیں گے۔

انعامی رقم قابل ٹیکس ہوگی لیکن اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی جبکہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کو کم کرے گا

یہ اقدام معیشت کو دستاویزی شکل دینے،شفافیت کو بڑھانے اور احتساب کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق ابتدائی طور پر 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے اور 10000 روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز اس رقم میں جاری کیے جائیں گے جو وزارت خزانہ وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کرے گی۔

ایک بالغ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا سی ڈی این ایس کی منظور شدہ کسی اور چینل کے ذریعے خریداری کر سکتا ہے جبکہ خریداری کی ادائیگی لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا انعام موبائل ایپ کے ذریعے ریڈیم کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں