نیو کراچی ٹاؤن میں گیس بندش سےعوام پریشان،وائیس چیئرمین کی زمہ داروں سے ملاقات

کراچی:رمضان مبارک میں گیس کی بندش نا قابل قبول۔نیو کراچی ٹاؤن میں گیس بندش کی شکایات کا انبارعوام پریشان۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیرکی اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پریوسی چیئرمین و وائس چیئرمین،GMIسوئی گیس کمپنی  شہبازالسلام،GM P&C   سوئی گیس کمپنی غلام علی مہر،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقائی ذمہ داران،یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین،   انچارج بی اینڈ آر فیصل صضیر،انچارج RCنادر خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق خان،سُپر وائزر  RC  سید عمیر علی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے گیس بندش سے متاثرہ علاقے سیکٹر 03   اور سیکٹر 5C-2   کا دورہ  کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور اُن کی شکایات پر فوری عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اورعلاقے میں موجود مسائل کو ختم کرنے کی ہدایات دیں،

انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہسوئی گیس کمپنی کی طرف سے لائنوں کی تنصیب سے نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکیں اور گلیاں اجڑی ہوئی ہیں جبکہ گلیوں میں واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کو بھی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں جبکہ سیوریج کا پانی گیس لائنوں میں بھر گیا ہے جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے گیس کی فراہمی معطل ہے اور عوام ناقص اور مہنگی گیس خرید کر استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی کو ممکن بنائے اور سحر و افطار میں گیس کی بندش بند کی جائے،جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نیو کراچی ٹاؤن میں خستہ اورناکارہ سیوریج لائنوں کو فوری مرمت و تبدیل کریں جن گیس لائنوں میں پانی بھر گیا ہے اُنہیں فوری کلیئر کریں تاکہ عوام کواس ماہ مبارک میں گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر  GMI   سوئی گیس کمپنی  شہبازالسلام نے کہا کہ ہمیں عوام سے ہمدردی ہے سوئی گیس کمپنی لائنوں کی تنصیب 90%   مکمل کرچکی ہے 10 % مکمل ہوتے ہی گیس کی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا جہاں گیس نہیں آرہی ہے ان کے لئے فوری ایکشن لیکر گیس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ سحر و افطار کے ٹائم کسی بھی علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں