اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے،ماں ایک ایسی شخصیت ہے جواپنے تربیت سے نسلوں کو سنوار سکتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خواتین کے عالمی دن کی تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کہنا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے متعدد اقدام کے،اسلامی معاشری میں خواتین کا احترام ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔قیام پاکستان کے موقع پر محترمہ فاطمہ جناح کا اہم کردار رہا، شہید بینظیر بھٹو،کلثوم نواز، بلقیس ایدھی، ڈاکٹر ٹرتھ فاؤ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، مریم نواز کا نام سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قابل خواتین موجود ہیں، ہمیں انہیں مواقعے فراہم کرنے ہونگے۔کسی بھی حکومت کے اچھے کام کو جاری رکھنا چاہیے۔
