وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام
کراچیوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے،سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،۔سندھ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترقی کا سفر خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،پاکستان کی پہلی پنک بس سروس خواتین کے وقار اور سہولت کے لیے ایک سنگ میل ہے،سندھ حکومت نے خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم شروع کی ہے،تعلیم اور صحت میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی خواتین نے ہمیشہ قومی ترقی اور جمہوریت کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو جدوجہد، قیادت اور مستحکم ریاست کی درخشاں علامت ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور شمولیت کے لیے اہم قانون سازی کی ہے،معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،مضبوط اور خودمختار خواتین، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،ہماری حکومت خواتین کے لیے مزید روزگار، تحفظ اور ترقی کے اقدامات کر رہی ہے۔
