اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو نہ صرف ایک سال مکمل ہوا مگر اس میں اضافہ بھی ہوا ہے،کابینہ میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو آج پورا ایک سال ہوگیا ہے، مجھے پورا یقین ہےکہ آپ کی شمولیت سے ملک کو فائدہ پہنچے گا،مبارک مہینا ہے آپ اپنے آپ کو عوام کی خدمت کے حوالے کردیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان پیکیج میں 20 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں جس سے 40 لاکھ خاندان کو فائدہ ہوگا اور ہر خاندان کو 5 ہزار روپے ملینگے، امید ہے کہ یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔
دوراں اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کی وادی کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے، فلسطینیوں کی خوراک کو بند کرنا اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہے۔
