کراچی: گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی جس میں ایک خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا
نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکل آنے پر سماجی کارکن علی شیخانی نے خاتون کو کنسٹرکشن کے لئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا
پلاٹ نکل آنے پر نازیہ امتیاز خوشی سے آبدیدہ ہوگئی،گورنر سندھ نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے
نازیہ امتیاز کا کہنا تھا کہ شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔
گورنر سندھ نے دونوں بیٹیوں کے لئے ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
