وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی کے سدباب کے لئے کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت، سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور ضروری اشیائے خورد ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائی کی ہدایت دیں۔

مریم نواز گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کریں گی جبکہ نرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خوردو نوش کے نرح او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے کاحکم بھی دے دیا۔

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کریں – پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کرنے چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورد ونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں۔رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں