اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا۔
رمضان ریلیف پیکج کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے
انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے اور گزشتہ سال کے 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار 3 گنابڑھایا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا رمضان پیکج کو 20 دنوں کے اندر حتمی شکل دی گئی ہے،اسٹیٹ بینک ،نادرا، بی آئی ایس پی اور دیگر متعلقہ اداروں نے ناممکن کو ممکن بنایا
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پہلی بار 30لاکھ ڈیجیٹل والٹس بنائے گئے ہیں،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک پہنچے گی۔
