سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، چھ خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کرکے چھ خوارج جہنم واصل کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں چھ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھےجن کے قبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

اپنے جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں