میونسپل کمشنر گڈاپ نے ٹاؤن آفس میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کی ھدایت پر میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں افسران کے ہمراہ  پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ شجر کاری مہم، مہم نہیں بلکہ ایک مقصد ہے ماحولیاتی وفضاء آلودگی سے بچانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز خوش آئندعمل ہے،جس کا مقصد زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانا ہے درخت آکسیجن فراہم کرتے ہیں،کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں گلوبل وارمنگ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں،درخت ہوا کو صاف کرتے ہیں اور درجہ حرارت کو متوازن رکھتے ہیں جس سے صحت بہتر ہوتی ہے, اس شجر کاری مہم میں گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز کے تعلیمی اداروں، ڈسپنسری،اسپتال اور گڈاپ ٹاؤن کے عام شہریوں کو بھی شامل کریں گے تاکہ شجر کاری مہم زیادہ موثر ہو۔

ڈائر یکٹر پارکس محمد افضل لغاری کے مطابق شجر کاری مہم میں گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز کے پارکوں،ڈسپنری اور سڑکوں کے اطراف پودوں کو لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے پر گامزن ہیں، شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے بعد انکو پانی دینا،کھاد ڈالنا اور ان کی حفاظت کرنا ضروری ہے تاکہ وہ مکمل نشوونما پاسکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان، سپر ٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرحان علی لاشاری، ڈائر یکٹرانفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلا ل حنیف بلوچ، لاء آفسر سہیل احمد قاضی، ڈپٹی ڈائر یکٹر (ایچ آر ایم)سرفرازا حمدکھتری، ڈائر یکٹر واٹر ریسو رس مینجمنٹ افضل بلوچ،سب انجینئر مرتضیٰ درس، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں