اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کو ہتھیارکےطورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کوترجیح دے۔
پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہونے کی اپیل بھی کی۔
