سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن، ایک روزہ زرعی میلے، نئی زرعی انسٹیٹیوٹ کاافتتاح اورگھوٹکی میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہرنےینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کیا،
وزیرزراعت نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئےگھوٹکی/سرحد میں نئی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیا
سندھ حکومت نے گھوٹکی میں زرعی یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا
اس موقع پر تقریب میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی،ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو،ڈی جی منیر جمانی، ندیم شاہ،پی ڈی لیاقت بھٹواور دیگر موجود تھے
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ میرپور ماتھیلو میں ایک روزہ لگائے گئے زرعی میلے میں 30 سے زائد زرعی اسٹال لگائے گئے ہیں، سندھ حکومت نے ہاریوں کی رجسٹریشن کے لئے نئی جدید ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی ہے۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اب 15 لاکھ ہاری خود بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے، کسان محکمہ زراعت اور روینیو کے افسران کے پاس اب نہیں جائیں گے وہ اپنے دستاویزات کے ساتھ ویب سائٹ www.benazirharicard.gos.pk)پر رجسٹریشن کرسکیں گے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات،جدید زرعی مشینری پر سبسڈی ملے گی۔
وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کراپ انشورنس، بغیر انٹریسٹ کےقرضہ،زرعی آفات کی صورت میں مختلف مالی امداد فراہم کی جائے گی، کراچی:اس وقت زرعی سیکٹر موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی لاگت اور وسائل تک محدود رسائی جیسے چیلنجز کا سامنہ کررہا ہے،سندھ حکومت تقریباً 4 لاکھ کسانوں کوسال 2022ع کے سیلاب متاثرین کو 19 ارب روپے کی امداد فراہم کر چکی ہےہاری کارڈ کی رجسٹریشن کے بعد کسانوں کو ساری سہولیات ہاری کارڈ کے ذریعے مہیہ کی جائے گی،گھوٹکی کےعلاقہ سرحد ریسرچ سینٹر میں کپاس اور گنے کی نئی ورائٹیز تیار کی جائیں گی، اور اس کی پیداوار ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی، یہ ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے زرعی شعبے میں مددگار ثابت ہوگی۔
