وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ’اروڑ یونیورسٹی آف آرٹس، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹج‘ آمد
وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد پر وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی پروفیسر زاہد کھنڈ، ہانر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین پروفیسر طارق رفیع، سیکریٹری ایچ ای سی معین صدیقی نے استقبال کیا
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ این پی اے خورشید احمد شاہ، اسپیکر سندھ اسیمبلی اویس قادر شاہ، صوبائی وزیرا: سید ناصر حسین شاہ، علی حسن زرداری، مکیش کمار چاولہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ذوالفقار شاہ، معاون خاص قاسم نوید، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، میئر سکھر ارسلان شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل کمیل شاہ ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے بوائز اور گرلز ہاسٹل، آڈیٹوریم، آرٹ گیلری اور مومی میوزیم کا افتتاح کردیا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے مصوری کی نمائش کا معائنہ کیا، آرٹ ورک سے متعلق طلبہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریف کیا
اروڑ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، فیشن ڈیزائن اور موسمیاتی سائنس سمیت 14 مضامین میں ڈگری پروگرام جاری
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اروڑ یونیوسٹی کی چار مرکزی فیکلٹیز میں 825 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، اروڑ یونیوسٹی 60 ایکڑ پر مشتمل، متعدد شعبے تاحال زیرِ تعمیر ہیں، سنہ2023ء کی پی سی ون کے مطابق، اروڑ یونیورسٹی کی تکمیل کا ہدف 2026 مقرر کیا گیا ہے
