وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017میں پاکستان معیشت مستحکم ہورہی تھی۔2016میں مصنوعی ذہانت کے علم کیلئے قومی مرکز کاقیام عمل لے آئے تھے
تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں دنیاپاکستان کی معاشی ترقی کی معترف ہورہی تھی
احسن اقبال نے مزید کہا کہ چندناعاقبت اندیشں لوگوں اورفیصلوں نے معیشت کوڈی ریل کردیا۔اڑان پاکستان پروگرام پائیدارملکی ترقی کاضامن ہے
