وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اور غلط خبریں بڑا چیلنج ہے جس سےنمٹنے کے لئے عالمی سطح پر جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ناگزیر ہے
ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مقامی میڈیا کی استعداد کار میں اضافے کے لئے شراکت داری اہم ہے
عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔۔۔عالمی شراکت داری کے ذریعے مقامی میڈیا اداروں میں مثالی تبدیلی لائی جا سکتی ہے
