آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دورے کے پہلے دن شاہی ہارس گارڈزپریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔

آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں "ابھرتا ہواعالمی نظام اورپاکستان کا مستقبل” کے موضوع  خطاب کریں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔دورے میں آرمی چیف برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی وزیرداخلہ ایویٹ کوپر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں