سکیورٹی فورسز نے 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغا میں کیا، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 17 فروری کو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 17 فروری کو ہونے والی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 30 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔علاقے میں مزید کسی خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے:مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جنوبی وزیرستان  سرا روغہ میں سیکوریٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکوریٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ بہادر جوانوں نے 30 خوارج جہنم واصل کردیئے۔ملک  سے دہشتگردی کا خاتمہ ہی ہماری منزل ہے۔پُرامن فضا ہی کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔سیکوریٹی فورسز بہترین  صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔پاک فورسز پر قوم کا اعتماد ہمیشہ قائم رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں