اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے نجات، سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح، عالمی بینک پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز نے ملاقات کی، وفد نے پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کی
دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سے گفتگو میں کہا کہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ عالمی بینک نے سیلاب کے دوران بھرپور مدد کی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت درست سمت اور ترقی کی جانب گامزن، ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری۔کرپشن پر قابو پانے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں۔پائیدار معاشی ترقی کیلئے مزید سفر طے کرنا ہے۔
