کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جو بل وگورنر سندھ کے پاس گئے، ان پر گورنر سندھ نے اعتراضات لگائے،جو رویہ میں نے اسمبلی میں دیکھا، وہ قابل مذمت تھا
اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی میں متحدہ اور ایم کیو ایم پاکستان کا گٹھ جوڑ نظر آگیا،یہاں پر پیپلز جتنے بھی لوگ آئے ہیں وہ حقیقی مینڈیٹ سے آئے ہیں،بغیر بلائے مہمان ہیں،ان کو شرم آنی چاہئے،
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی بل نہیں پڑھا،ہر وہ شخص جہ اہل ہوگا وہ وی سی لگ سکتا ہے،اس پر ڈرامہ کرنا ایک بچگانہ حرکت تھی۔
