حکومت سندھ کی جانب سے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی:حکومت سندھ کی جانب سے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی  زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سندھ بھر میں ایم وی آئی سینٹرز کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات کی گئی

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اہم حکام  کی شرکت

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے ہی ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں،سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی  بنانے کے لئے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہیوی گاڑیوں، جن میں ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز شامل ہیں، کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔نفاذ کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں چار مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سائٹس قائم کی جائیں گی۔ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ، سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں  کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں  کو مقدمات درج کرکے جیل بھیجا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں