حکومت سندھ نے چارج پارکنگ ختم کردی،بغیر ڈرائیونگ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

کراچی:حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں چارج پارکنگ ختم کردی، ڈمپرز کے شہر میں داخلے کی اوقات تبدیل، بغیر ڈرائیونگ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عندیہ دے دیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی گاڑی سندھ میں آتی ہے تو اس کے سندھ کا سرٹیفکیٹ ہونا بھی لازمی ہوگا،کراچی شہر میں ڈمپرز داخلے کی اوقات صبح 6 بجے تک ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیررجسٹرڈ کوئی بھی گاڑی روڈ پر نظر نہیں آئے گی اگر ایسا نہ کیا گیا تو گاڑی ضبط ہوگی اور شوروم کو سیل کیا جائے گا،حکومت کا قانون ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کوئی بھی ڈرائیونگ کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، گاڑی پر سرکاری لائیٹ لاگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگے، اگر دکان والوں نے سنڈے کے بعد اگر سامان بیچھ تو حدود کی پولیس کان کو سیل کرے گی۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے چارج پارکنگ ختم کردی ہے اب کہیں سے بھی فیس نہیں لی جائے گی،ہر شہری کو چاہیے کے قانون پر عمل کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں