کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) میں نیب چیئرمین کے دورے کے دوران بلڈرز پھٹ پڑے
آباد کے سابق چیئرمین آصف سم سم نے نیب چیئرمین کے سامنے ڈی سی ٹھٹھہ پر رشوت مانگنے کا الزام لگایا
آصف سم سم نے کہا کہ ڈی سی ٹھٹہ ری رائٹنگ آف لینڈ ریکارڈ کے فی ایکڑ پونے دس لاکھ لیتا ہے حالانکہ وہ زمین کے قانونی مالک ہیں۔
آصف سم سم نے کہا کہ ڈی سی ٹھٹھ رشوت کے بغیر زمین کا رکارڈ درست کرنے کو تیار نہیں۔
بلڈر ہاورن کریم نے کہا کہ میری 8 ایکڑ زمین پر بااثر کا قبضہ ہے،آواز اٹھاتےہیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
نیب چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے بلڈرز کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کسی سی بھی زیادتی ہونے نہیں دینگے۔
