کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ذیر صدارت حالیہ ٹریفک حادثات پر اجلاس ہوا،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو ٹریفک اقدامات پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایس آفس میں بھی ٹریفک حادثات کے انسداد پر اجلاس ہوا تھا۔چیف سیکریٹری آفس میں اجلاس کے فیصلوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ٹریفک حادثات کو روکا جائے۔لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانا اور انکی جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے۔ٹریفک رولز پر عمل درآمد اور حادثات کو روکنے کے لیئے تفصیلی اجلاس دو دن بعد منعقد ہوگا۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور نفاذ کو یقینی بنایا جائے،بائیکرز کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائے۔بھاری گاڑیوں کے داخلے پر سی ایس آفس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔
