نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار

اسلام آباد: قذافی کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے

چیئرمین پی سی بی کی ذاتی مانیٹرنگ، ورکرز کی دن رات محنت، 120 روز میں منصوبہ مکمل کردیا گیا

نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام کو ہوگا،رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی. عوام کا داخلہ مفت ہو گا،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں،ایف ڈبلیو او۔ نیسپاک۔ کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے.چیمپئنز ٹرافی کی  ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں