کے ایم سی کا شہر میں تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر بھر میں تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے

میئر کراچی نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹادیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائےگا

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کی106مرکزی سڑکوں پر46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی۔کراچی کے 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار  رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں