آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے
تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں
اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پروفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی منظوری لی گئی ہے۔