منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

کراچی:ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی قیادت میں 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی شروعات ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے ہیڈ آفس سے کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی تنظیم ،ٹاؤن کے افسران و عملہ اور کثیر تعداد میں عوام نے کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے اس موقع پر چیئرمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا

” پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہاں کے مظلوم عوام سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ بھارتی قابض افواج نے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا، ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی، اور معصوم بچوں کو یتیم کر دیا، مگر آج بھی کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے لیے پرعزم ہیں”

حاجی نواز علی بروہی نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

اورحکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان، اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ہم ہر سطح پر ان کی سیاسی، اخلاقی، اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

"کشمیر بنے گا پاکستان” صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کی دل کی آواز ہے۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔

اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور انہیں جلد آزادی نصیب کرے۔ آمین!

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں