کورنگی ٹاؤن میں کرکٹ ٹورنامنٹ،کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے صدر ضلع کورنگی جانی میمن کے ہمراہ چترہ پریمیئر لیگ سیزن 2 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کی

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایس 124 سلیم اعوان ، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، عدنان گیلانی و دیگر موجود تھے

چئیر مین کورنگی ٹاون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں  ہم کراچی کے نوجوانوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ کورنگی ٹاؤن کے نوجوان کرکٹ،فٹبال،ہاکی اور دیگر کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کورنگی ٹاؤن میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے زریعے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کورنگی ٹاؤن میں کھیلوں کی فروغ کے لئے آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے تاکہ کورنگی ٹاؤن کےنوجوان اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرکے کامیاب زندگی گزارے اورپاکستان کا نام روشن کرے

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اورصدر ضلع کورنگی جانی میمن نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں