میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جینک سنر اور نوویک جوکووچ مردوں کے سنگل مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
اطالوی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دے دی
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 113 ویں میگاایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے
مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو 3-6، 6-3، 3-6 اور 2-6سے شکست دی۔
