کراچی: جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا آٹھواں اجلاس چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت کونسل ہال میں منعقد ہوا، تمام ممبران نے شرکت کی
اجلاس میں ایم سی کو ہٹانے کی قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ رائے سے منظور کی گئی
ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ ایم سی الاہی بخش بابھن کو نااہلی قرار دیا گیا۔ایم سی الاہی بخش بابھن نااہل ہیں۔
رضوان عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ کونسل نے ایم سی کو ہٹانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ایم سی الاہی بخش بابھن ٹیکس رکوری میں رکاوٹ ہیں۔ایم سی نے اینٹی انکروچمنٹ اور چارج پارکنگ سے بھتے کا نظام قائم کیا ہوا ہے
ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ میونسپل کمشنر الاہی بخش بابھن کے تمام لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، جس پارک کی وہ بات کرتے ہیں اس کا پہلے انہوںنے کبھی ذکر ہی نہیں کیا تھا۔
اجلاس جمعرات تین بجے تک مؤخر کردیا گیا
