چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان القادر ٹرسٹ کیس شامل تفتیش

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دی گئی عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتاہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ  تفتیشی افسر کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔

ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی نے کہا آرٹیکل 245 کا نفاذ ہے لہذا عمران خان کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی کا یہ موقف جارحانہ ہے، اس موقف کا مطلب وہ بنیادی حقوق غصب کرنا ہے جو جمہوری اور اسلامی ریاست کی بنیاد ہیں۔

https:/pakistan/1750/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں