گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی سربراہی میں“معرکہ حق، بنیان مرصوص”کی ایک سالہ تکمیل، یومِ تشکر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی سربراہی میں“معرکہ حق، بنیان مرصوص”کی ایک سالہ تکمیل، یومِ تشکر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی سربراہی میں“معرکہ حق، بنیان مرصوص”کی ایک سالہ تکمیل، یومِ تشکر کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن آفس میں ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز، اراکینِ کونسل، محکمہ جاتی افسران اور متعلقہ عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور یوم تشکر کے سلسلے میں شرکاء نے پرجوش شگاف  فلق نعرے لگائے۔ چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی جارحیت اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج نے کامیاب آپریشن“بنیان مرصوص”کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ آپریشن کی ایک سالہ تکمیل پر پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔یومِ تشکر ہماری قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، اور پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف رہا، تاہم پاکستانی افواج نے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ آج کے دن ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اپنی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ریلی میں بلدیاتی نمائندوں، علاقائی معززین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جس سے قومی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور اظہار دیکھنے میں آیا۔

اس موقع پر کونسل ممبر عیسیٰ بلوچ،کونسل ممبر دانش برفت، لیڈی کونسل ممبر ثمینہ زرداری، افسر مالیات افتخار حسین دایو، ڈائریکٹر HRM ہمایوں عمران خان، ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر پنشن جلال حنیف، لاء افسر سہیل حمید قاضی، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر اسپورٹس طاہر بلوچ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہانگیر شیخ، ڈائریکٹر واٹر ریسورس مینجمنٹ جمیل میمن، AEEوسیم آرائیں، آفس سپرنٹنڈنٹ سید محمد رضا رضوی،انچارج واٹر ٹینکر اسلم بروہی، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبدالنبی مگسی، کمپیو ٹرآپریٹر آدم ڈاڈا،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں