اختیارات سے بڑھ کر جناح ٹاؤن کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں:رضوان عبدالسمیع

کراچی:جناح ٹاؤن کے زیر اہتمام پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح میر عثمان علی پردہ پارک نیوایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چئیرمین جناح ٹاون رضوان عبدالسمیع اور وائس چئیرمین حامد نواز خان  کے ہمراہ ربن کاٹ  کر کیا،نمائش دس جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہے گی نمائش میں سینکڑوں پھول وپودے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں.

اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھول محبت اور تازگی کی علامت ہیں ٹاؤن انتظامیہ بہترین پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے کراچی ملک کا معاشی حب ہے جو صوبے کو  بجٹ کا پچانوے فیصد حصہ دیتا ہے لہذا اس شہر کو اس کا حصہ اور اس قسم کی گل وگلزار تقاریب ملنی چاہیئں ،جماعت اسلامی اس قسم کی تقاریب میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے گزشتہ روز ایک بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے بعد اب تک 15 ہزار مین ہولز کورز بنا کر لگوائے جارہے ہیں سندھ حکومت کو فوری طور پر تعطل کا شکار منصوبوں کو مکمل کرنا چاہیئے کیونکہ ان کی طوالت کی وجہ سے وہ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ،شہر کے مسائل دور کرنے کیلئے جماعت اسلامی ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئ اس ہاتھ کو تھامے تاکہ شہر کے مسائل حل کرنے میں مزید تیزی لائ جاسکے.

چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پر کہا کہ جناح ٹاون میں پارکوں کے نیٹ ورک کو بحال کیا جارہا ہے جو عوام سے وعدے کئے ہیں وہ مرحلہ وار تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں آج کی گل وگزار محفل میں آنے والے خوشگوار موڈ میں ہیں اور یہ ہی ہماری کامیابی ہے کہ ہم لوگوں کے چہروں میں مسکراہٹیں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں وسائل کی پرواہ کئے بغیر اختیارات سے بڑھ کر مسائل حل کر رہے ہیں،جناح ٹاؤن کا مستقبل تابناک ہے ان شاء اللہ جلد ہی جناح ٹاؤن کی تمام یوسیز میں بلدیاتی مسائل تیزی سے حل ہونگے.

امیر ضلع انجنئیر عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ پھولوں کی نمائش سے چہرے نکھرے ہیں جو کہ نیکی کا کام ہے مہنگائ کے اس دور میں عوام کو  چھوٹی سے بھی خوشی دینا بڑا کام ہے.

ڈائریکٹر محمدسلیم ودیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ ، فوکل پرسن راؤ کاشف جناح ٹاؤن کے افسران وعملہ بھی موجود تھا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں