کراچی: زندگی کا بہت حصہ صحافت کے دینے والے ادیب و شاعر پروفیسر دیدار حسین المعروف بیدار جعفری کو دل کو دورہ پڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں زندگی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔
بیدار جعفری کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ادیب و دانشور پروفیسر بیدار جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پروفیسر دیدار علی ’بیدار جعفری‘ ایک نفیس اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔بیدار جعفری کی علم و ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔رب کائنات مرحوم بیدار جعفری کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ادیب، شاعر، سینئر صحافی اور مذہبی عالم بیدار جعفری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بیدار جعفری کے انتقال اہل علم حضرات کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے،بیدار جعفری کے انتقال سے سندھ ایک سچے، کھرے صحافی و مصنف اور روشن خیال مذہبی عالم سے محروم ہوگیا ہے۔بیدار جعفری کی صحافتی، ادبی اور مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دکھ کی اس گھڑی میں بیدار جعفری کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
